بلوچستان : آواران سے دو افراد فورسز کی تحویل سے بازیاب

155

آواران سے دو افراد فورسز کی تحویل سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران سے دو افراد  فورسز کی تحویل سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

آواران کے علاقے کولواہ سے اگست 2017 سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے مستری غلام ولد داد محمد سکنہ کولواہ جت اور فضل ولد محمود آواران کے مین فورسز کیمپ سے بازیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کہ آواران و مشکے میں گذشتہ طویل عرصے سے فورسز اور مسلح تنظیموں کے درمیان اکثر اوقات جھڑپیں ہوتی ہیں  جس کے بعد فورسز اہلکار عام آبادی پر چھاپہ مار لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیتا ہے۔