افغانستان: طالبان اور افغان فورسز تقریب میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک

122

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور فورسز تقریب میں خودکش دھماکہ، 20 افراد ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں سکیورٹی اہلکار، طالبان اور عام شہری شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کی ملاقات کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کی تقریب میں ہوا، کار خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔