جھالاوان میں نیشنل پارٹی کا شفیق مینگل کے ساتھ ممکنہ اتحاد

500

جھالاوان میں بی این پی مینگل اور جمیت علماء اسلام کے انتخابی اتحاد کے بعد اب نیشنل پارٹی اور شفیق مینگل میں بھی ممکنہ اتحاد کی بازگشت

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اسلم بزنجو کا شفیق مینگل سے وڈھ میں ملاقات۔
واضح رہے شفیق مینگل نے خضدار اور سوراب سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کی تھی۔
شفیق مینگل اور نیشنل پارٹی کے ہونے والے اتحاد کے حوالے سے آزادی پسند جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں سامنے آنے والا یہ اتحاد در حقیقت گذشتہ کئی عرصے سے قائم ہے۔
واضح رہے شفیق مینگل پر الزام عائد ہوتا رہا ہے کہ وہ بلوچ مسلح دفاع نامی ایک ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرتے ہوئے، بلوچ قوم پرست سیاسی کارکنوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور توتک میں اجتماعی قبروں کا ذمہ دار بھی اسے قرار دیا گیا تھا جہاں سے 169 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔
آزادی پسندوں کی جانب سے نیشنل پارٹی کے قیادت پر بھی ایسی الزامات لگتے رہے ہیں۔