گوادر: ٹرک و موٹرسائیکل میں تصادم

102

ٹی بی پی نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق نیاآباد تھانہ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کا نام اسماعیل ولد ناھدا یعقوب تعلق ساکن عبدالرحیم بازار پلیری سے بتایا جا رہا ہے۔