چنائی سپرکنگز نے تیسری بار آئی پی ایل جیت لیا

180

چنائی سپر کنگز کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں فائنل میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی ہے۔

ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں چنائی سپرکنگز نے حیدر آباد سنرائزر کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ انھوں نے حیدرآباد کا 179 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں مکمل کر لیا۔ شین واٹس نے 57 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔

چنائی سپر کنگز کے لیے یہ تیسرا آئی پی ایل ٹائٹل ہے۔

چنائی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فاف ڈوپلسی 10، اور سریش رائنہ 32 رہے۔ حیدر آباد کے سٹار بولر راشد خان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

دھونی نے آج جب ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو حیدرآباد کی ٹیم کو میچ کے دوسرے اوور میں ہی پہلا نقصان اس وقت ہوا جب شریوات گوسوامی پانچ رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھر دھون تھے جو 26 رنز بنا کر جدیجا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کپتان کین ولیمسن 47 رنز بنا کر کرن شرما کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی شکیب الحسن تھے جنھوں نے 27 رنز بنائے۔ دیپک حودا صرف تین رنز بنا سکے جبکہ اننگز کی آخری گیند پر براتھ وائٹ کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے۔

چنائی کی جانب سے شردل ٹھاکر، لونگی گدی، کرن شرما، ڈیون براوو، اور راوندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ئی پی ایل 11 کے گروپ مرحلے میں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدر آباد دونوں نے 14 میں سے نو میچ جیتے اور پانچ میں شکست ہوئی۔ اس مرحلے میں ان ٹیموں کا آمنا سامنا دو مرتبہ ہوا اور دونوں بار چنائی فاتح رہی۔ اسی سیزن میں دونوں ٹیموں کا تیسری مرتبہ میچ الیمنیٹر سٹیج پر ہوا جہاں ایک مرتبہ پھر چنائی کامیاب رہی۔

ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا آج کا یہ فائنل کے بعد آئی پی ایل ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ہے ہے کہ حیدرآباد اور چنائی آمنے سامنے ہیں۔

چنائی کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کر رہے ہیں جو کہ متعدد بار آئی پی ایل کا فائنل کھیل چکے ہیں اور انھیں اس فارمیٹ کا ماہر ترین کپتان مانا جاتا ہے۔

ادھر کپتان حیدرآباد کے کین ولیمسن اس ٹونامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔