پنجاب : پولیس مقابلے میں 6 افراد ہلاک

222

پنجاب میں پولیس مقابلے میں 6 شدت پسندوں کی ہلاکت۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے گجرات میں  کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی   میں 6 شدت پسند مارے گئے

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مارے شدت پسند عبدالمقیم، فیصل، عثمان، روف اورعظیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

بقول فورسز ترجمان مارے جانے  والوں میں ریڈ بک میں شامل شدت پسند شعیب بھی شامل  ہے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

فورسز کے دعووں کے مطابق مارے جانے شدت پسندوں  سے2خود کش جیکٹ، 5دستی بم اور اسلحہ براۤمد ہوا ہے جبکہ   5 ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد اورحساس مقامات کے نقشے بھی براۤمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب و دیگر علاقوں میں اکثر اوقات جعلی پولیس مقابلوں میں قیدیوں کو مار کر انھیں شدت پسند ظاہر کیا جاتا ہے ۔