پشتون تحفظ موومنٹ کو مصائب کے باوجود کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن

374

 

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں، کارکنوں اور پشتون قوم کو اُنکے ثابت قدمی، مستقل مزاجی اور قومی یکجہتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، تمام تر پابندیوں، بندشوں، دھمکیوں اور ریاستی خوف و ہراس کے باوجود جس صبر و استقامت  کا مظاہرہ کرکے اُنہوں نے کراچی میں تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کرکے یہ ثابت کردیا کہ 21 ویں میں قوموں کو طاقت اور جبر سے مزید ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا، ناہی طاقت کے استعمال سے قوموں کو غلام بنا کر رکھا جاسکتا ہے۔

منظور پشتین ، علی وزیر اور محسن دراوڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے ریاستی ظلم و زیادیتوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرکے منتشر پشتون قوم کو ایک منظم و مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا، ظلم و ستم کے شکار پشتون کو زبان دیا آج وہ اپنے غضب شدہ قومی حقوق کے لیئے بول سکتے ہیں، ریاستی اداروں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ پوچھ سکتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر اُنھیں کیوں قربانی کا بکرا بناکر غیروں کے جنگ میں دھکیلا گیا،لاپتہ پشتونوں کے خاندانوں کے لئے پی ٹی ایم اور منظور پشتین اُمید کی کرن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کا شکر گذار ہیں کہ اُنہوں نے لاپتہ بلوچوں کے لیئے آواز بلند کیا اور لاپتہ بلوچ نوجوانوں کے لواحقین کو لوگوں سے مخاطب ہونے اور اپنی درد و دکھ کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بلوچ، پشتون، سندھی، ہزارہ برادری سمیت دیگر مظلوم اقوام اور اقلیتیں ملکر ریاستی ظلم و جبر،قبضہ گیریت کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے متحد ہوکر جدوجہد کریں گے۔