مستونگ میں ریاستی مخبر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچ ورنا فائیٹر

227

بلوچ ورنا فائیٹر کے ترجمان سکندر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ہمارےسرمچاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلینجی کے مقام پر ریاستی مخبر ممتاز ولد نوربخش قوم قلندرانی کو گرفتار کرکے ان کو  تفتیش کے لیئے اپنے ساتھ لے گئے، دوران تفتیش اس نے اپنے تمام گھناؤئنی اعمال کا اعتراف کرلیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ریاستی اداروں کے لیئے براہ راست مخبری کررہے تھے اوربلوچ سرمچاروں کا پیچھا کرنے اور ان کی نقل حرکت کے بارے میں ریاستی اداروں کو معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔

گرفتار مخبر نے اور بھی کئی راز مخبروں کے بارے میں افشا کئے، مجرم کو اعتراف کرنے کے بعد موت کی سزا دے کر آج اس پر عمل درآمد کیا گیا۔

تنظیم کے ترجمان سکندر بلوچ نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی مخبروں کی نشاندہی کر کے سرمچاروں کو معلومات فراہم کریں تاکہ قابض ریاستی مخبروں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے۔