سندھی لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر دھاوہ بولنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈبلیو بی او

204

 

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے عوامی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے انٹیلی جینس اداروں کی جانب سے  سندھی لاپتہ کارکنوں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئےبھوک ہڑتال کیمپ پر حملے اور خواتین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کی آوازوں کو روکنے کے لیئے پاکستان کی ظالمانہ کوششوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کو  آواز اُٹھانا چاہیئے۔