خالد رند کو چینی افسر لاؤلی نے ہلاک کیا ہے: ورثاء کا الزام

330

ٹی بی پی حب کے نمائندے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب کے پاورپروجیکٹ کمپنی میں کام کرنے والے خالد رند کے لواحقین نے واقعے کی ذمہ داری چینی انجنیئر پر عائد کردی ہے-

واضح رہے کہ خالد رند گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

لواحقین کے مطابق چائنیز کمپنی اب واقعے کے عینی شاہد عثمان کو زدوکوب کر رہی ہے۔ عثمان سے موبائل فون اور شناختی کارڈز ضبط کرلیئے گئےہیں – ورثا نے مزید کہا کہ خالد رند کو چینی افسر لاؤلی نے ہلاک کیا ہے-

خالد رند کے ورثاء نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے-

واضح رہے صنعتی شہر حب میں کام کرنے والے مزدوروں سے بغیر سیفٹی کام لیا جاتا ہے-