خاران: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

176

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود عبیداللہ عرف بیداری نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔