حب: فائرنگ سے دو افراد جانبحق ایک زخمی

233

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب چوکی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حب کے علاقے گلشن امیر آباد میں سبزی فروش کا ادھار دینے سے انکار پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دوکاندار اور اس کے کزن کا قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔