جنوبی وزیرستان: دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

161

جنوبی وزیرستان دتہ خیل میں دھماکے سے دو فوجی اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دتہ خیل کےقریب شہبازکلے میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر‬ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر‬ کے مطابق لانس نائیک مومن علی اورسپاہی سلیم ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔