بلوچستان : ناصر آباد سے مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

230

کیچ کے علاقے ناصر آباد سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ  کے علاقے ناصر آباد سے نامعلوم مسلح افراد نے عارف ولد کہدہ سہراب سکنہ زامران دشتُک کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے

علاقائی ذرائع کے مطابق عارف تیل کا کاروبار کرتا تھا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی اغواء  میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ گروپ کے اہلکار ملوث ہیں۔