بلوچستان میں جوہری تجربات کے خلاف بی این ایم کا جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

154

بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر گوٹنگن میں بلوچستان میں ہونے والے جوہری تجربات اور انکے اثرات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول تفصیلات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے راسکوہ میں پاکستان کی طرف سے کیئے جانے والے جوہری تجربات اور انکے اثرات کے خلاف جرمنی کے شہر گوٹنگن میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے میں جرمنی میں مقیم بلوچ اور انسانی حقوق کے جرمن کارکن بھی شریک تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر انگریزی اور جرمن زبان میں ان جوہری تجربات کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔