افغانستان : اور ایک صوبے پر طالبان کا حملہ ، 24 گھنٹے میں 100 سے زائد فورسز اہلکار ہلاک

325

افغانستان کے جنوبی صوبے فراہ اور اورزگان کے بعد طالبان نے زابل پر بڑا حملہ شروع کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل  سے ممبر پارلیمنٹ عطا جان حقیبان نے کہا کہ زابل صوبہ طالبان کے ہاتھوں سقوط کرنے والا ہے ۔

انہوں کہا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر طالبان کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں میں 100 سے زائد فورسز کے اہلکار مارے گئے ہیں ۔

ممبر پارلیمنٹ نے مزید بتایا کہ صوبے کے صرف ایک ضلع ارغنداب میں 16 سے زائد فورسز کے بڑے بڑے کیمپوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہے ۔

عطا جان نے زابل میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ فورسز کو بروقت کمک نہ ملنے کی وجہ سے طالبان جنگ پر حاوی ہورہے ہیں ۔