آواران:بی ایل ایف نے فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

210

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تین فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات24 مئی کو سرمچاروں نے ضلع آواران میں بزداد میشود کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 23مئی کو کولواہ کڈ ہوٹل میں سرمچاروں نے ایک فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔