نامعلوم مسلح افرادکی منشیات سے بھری دو گاڑیوں پر حملہ

112
File Photo

بلوچستان کے سرحدی علاقے میں منشیات سے بھری گاڑیوں پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے منشیات سے بھری دو گاڑیوں پر حملہ کردیا-
تفصیلات کے مطابق زامران ککی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے منشیات سے بھری دو گاڑیوں پر حملہ کردیا جس میں ایک ڈرائیور زبیر ولد عبدالصمد سکنہ پروم پنجگور شدید زخمی ہوگئے-

مسلح افراد حملے کے بعد دونوں گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے-