مند: کمانڈر عاطف بلوچ کے جنازے پر فائرنگ، ماموں جانبحق متعدد زخمی

195

دی بلوچستان پوسٹ کو مند سے  موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید چیئرمین غلام محمدبلوچ کے بھتیجے شہید عاطف بلوچ کے جنازے پر فائرنگ کے نتیجے ایک جانبحق اور متعددافراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق کل مند ڈلسر میں شہید ہونے والے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کمانڈر شہیدعاطف بلوچ ولد واجہ محمد یوسف کے جنازے پر آج مندسورومیں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ  کردیا-

اس حملے میں شہید عاطف بلوچ کے ماموں خلیل بلوچ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک اور ماموں انور بلوچ سمیت متعددافراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس حملے میں بابو ڈکیت نامی شخص کی سربراہی میں قائم ایک مسلح گروپ ملوث ہے- علاقے  کے لوگوں نے الزام عاہد کیا ہے کہ اس گروپ کو مکمل سرکاری پشت پناہی حاصل ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here