بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا : خاقان عباسی

144

 پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن  جاری رہے گا۔

جمعرات کو  پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑائی کے دوران مارے جانے والے کرنل سہیل کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے کرنل سہیل کےاہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ہمارے فوجیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں، ہم بطور قوم دشمن کیخلاف سینہ سپر اورمتحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہادرافواج سرزمین پاک سےآخری دہشتگردکےخاتمےتک پرعزم ہوکرلڑتی رہیں گی۔