یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے دادی وڈھ کےمقام پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

571

 

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کوہستان مری اور ڈیرہ بُگٹی کے درمیانی علاقے پیرکوہ دادی وڈھ کے مقام پر پاکستانی فورسز اور نام نہاد امن فورس کے چیک پوسٹ پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں امن فورس کے دو کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے تعمیراتی ٹھیکہ داروں اور عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے حملے پاکستان کے مفاد کے ہر اُس تعمیراتی کام پہ بشمول پاکستانی فورسز اور پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ اور مخبروں پہ جاری رہینگے، جو بلوچ قوم کی منشاء کے بغیر پاکستان و پنجاب کی مفادات کیلئے بلوچستان میں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔