کیچ: فورسز کا گھر پر چھاپہ، دو بھائی لاپتہ

221

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تجابان سے فورسز نے دو بھائیوں کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق فورسز نے تجابان سنگ آباد میں گھر پر چھاپہ مارکر دس سالہ شاہی اور ان کے بھائی گزیر ولد بائیان سکنہ تجابان سنگ آباد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ کیا جانے والا گزیر گھر چلانے کے لئے دبئی میں رہتا تھا اور گذشتہ مہینے اپنے گھر واپس آیا تھا کہ فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں لاپتہ کردیا.

علاقائی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاپتہ کئے جانے والے افراد کا تیسرا بھائی رمضان کو بھی 28 ستمبر 2016 کو تجابان سنگ آباد سے فورسز نے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوا ہے.