کیچ: سی پیک روٹ پر فورسز پر حملہ کیا، بی ایل ایف

120

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ منگل17 اپریل کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاھو باتل میں سی پیک روٹ پر پاکستان فوج کے چار اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنا کر ہلاک کیاجب وہ گاڑیوں سے باہر نکل کر راستے کا جائزہ لے رہے تھے۔

جبکہ دو گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبو ضہ بلوچستان کی آزادی تک ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیںگے۔