کوئٹہ: ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

88

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے باچا خان چوک پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹائر جلاکر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرے کے باعث اطراف کے تاجروں نے اپنا کاروبار بند کر دیا.

جبکہ انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی کی مزید نفری طلب کر لی.

واضح رہے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہے ہیں، اسی نوعیت کا ایک واقعہ آج پیش آیا ہے جس میں دکان پر فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جانبحق ہوئے تھے.