کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی

90

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اختر آباد لکپاس کے مقام پر فیلڈر اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔