کوئٹہ: فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والا شخص جانبحق

125

کوئٹہ دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق عبدالستار روڈ پر اسپیئر پارٹس کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والا شخص حاجی محمد آصف ولد محمد ناصر قوم قندھاری جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، میت اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا.

جبکہ کوئٹہ میں لکپاس کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق لکپاس کے قریب لینڈ کروزر گاڑی الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت عزیز احمد ولد محمد یوسف اور عبدالہادی ولد محمد صادق ہے نام سے ہوئی ہے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے.