کوئٹہ: فائرنگ سے 2 جانبحق، بچی سمیت سات افراد زخمی

204

کوئٹہ کے ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک چھوٹی بچی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چرچ کے قریب فائرنگ کی۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت اظہر اور راحیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ توڑ دیا۔

گولی مار چوک بروری روڈ پر مسیحی برادری کا عیسیٰ نگری میں قتل ہونے والے افراد کی لاشوں کے ہمراہ احتجاج اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔