ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

139

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پتھر نالہ میں ہوا ہے۔ جبکہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔