چند مفاد پرست عناصر پارٹی قائدین کے خلاف سازش کر رہے ہیں: بی این پی

405

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے چند مفاد پرست عناصر جو مسترد شدہ ہیں بلوچ معاشرے میں دانستہ طور پے اپنے آقاؤں کو خوشنودی کی خاطر پارٹی کے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر واجہ جہانزیب جمالدینی اور دیگر مرکزی رہنماؤں کے خلاف من گھڑت جھوٹ پر مبنی باتیں منسلک کرنا قابل مذمت ہیں تاریخ گواہ ہیں کے پارٹی نے عملی طور پر جدوجہد کر کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اسی پاداش پارٹی کے مرکزی سیکٹریری جنرل حبیب جالب بلوچ اور میر نورالدین مینگل اور بڑی تعداد میں ساتھی شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود پارٹی نے بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا-

پارٹی کے نظریاتی اور سیاسی کارکنوں کی زمداری بنتی ہیں کے وہ کسی بھی ایسے گروپ کا حصہ نہ بنے اور برملا سازشی عناصر کا بھر پور اور برملا جواب دے جو پارٹی اقابرین کے خلاف دروغگوئی سے کام لیتے ہیں حالیہ انتخابات کے قریب آتے ہی سازشی عناصر زیادہ سرگرم دیکھائی دیتے ہیں ان کے عزائم ہم بخوبی سمجھتے ہیں-