پنجگور: نامعلوم افراد نے 15 سالہ لڑکے پر تیزاب چھڑک دیا

449

ٹی بی پی نمائندے کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایک پندرہ سالہ لڑکے پر تیزاب چھڑک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب چھڑکے جانب کے سبب پندرہ سالہ لڑکا بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، تاہم اس واقعہ کی وجوحات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔