مچھ: کوئلہ کان کے دھنسنےسے تین کان کن زخمی

409

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کےعلاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں تین افراد زخمی-

تفصیلات کے مطابق کوئلہ کان میں مصروف کان کن اچانک کان کے دھنسنے سے زخمی ہوگئے- زخمی ہونے والوں کی شناخت عصمت الله، نجیب اللہ اور غلام علی کے کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکن بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرتے ہوئے کے روزانہ کے بنیاد پر اس طرح کے حادثوں کا شکار بنتے ہیں-