مزید چار افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار

184

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ اور حب چوکی سے چار افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل-

تفصیلات کے مطابق کیچ بلیدہ کے علاقے گرئے چیر سے پاکستانی فورسز 3 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں مسلم ولد محمد سکنہ گرئے چیر، ملااعظم سکنہ گرئے چیر اور مطلب ولد محمد سکنہ گرئے چیر شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پچیس اپریل کو مولا بخش ولد غلام قادر کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو تاحال لاپتہ ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مولا بخش مشکے کے علاقے رونجان کا رہائشی ہے جو گزشتہ ایک سال سے حب چوکی کے نوائی علاقے عبدللہ گوٹھ ساکران میں مقیم تھے۔