مختلف علاقوں میں فورسز پر حملے کیئے، یو بی اے

150

مسلح آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے سٹلائیٹ فون کے زریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورس پہ گھات لگا کر دو جگہوں پہ حملے کیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلو اور کاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جاری آپریشن کے داوران فورسز پر حملے کیئے اور بمبور کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے سات گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں پانچ گاڑیاں تباہ اور تمام اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ دو گاڑیاں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب کرمووڈھ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے دوسرے قافلے پر سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے حملے مُستقبل میں مزید شدت کے ساتھ پاکستانی فورسز کے مکمل انخلاء اور بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے۔