لندن : سندھی بلوچ فورم کی ریلی کو سبوتاژکر نےکی کوشش

542

دولت مشترکہ اجلاس کےموقع پر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ  اور ریلی نکالی گئی ۔

لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے بلوچستان اور سندھ  میں ہونے والے انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرہ برطانیہ میں فعال سندھی  بلوچ فورم  کی جانب سے کیا گیا جس  کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس ریلی میں سندھی بلوچ فورم کو بی ایس او – آزاد ،بی این ایم ، ڈوبلیو بی او ، بی یچ آر سی – یو کے اور ڈوبلیو ایس سی کی معاونت حاصل تھی-

ٹی بی پی کے یو کے نمائندے کے مطابق بی این ایم سے حمل حیدر ، بی ایس او آزاد سے نیازبلوچ ، ڈوبلیو ایس سی سے لکھو لوہانہ ، بی ایچ آر سی سے غلام حسین اور بلوچ راجی زرومبش سے عبدللہ بلوچ نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم کو میمورنڈوم بھی جمع کروایا-

ریلی کے شرکا جب میمورنڈوم جمع کرانے کے بعد پارلیمنٹ اسکوائر پہنچے تو سیکڑوں  پاکستانی سپپورٹرز  نے شرکا کو گھیرنےکی کوشش کی اور شرکا کو حراساں بھی کیا، تاہم لندن پولیس نے حالت کو قابو میں کرلیا-