سعودی عرب : شاہی محل کے قریب فائرنگ

279

اعلیٰ سعودی حکام اور ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض میں بلا اجازت پرواز کرنے والے کھلونا ڈروان کو مار گرایا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں شاہی محل کے قریب گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

اعلیٰ حکام کے مطابق واقعے کے وقت سعودی فرما نروا سلمان بن عبدالعزیز شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔

ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع خزامہ میں قائم چیک پوسٹ پر فورسز نے ڈرون کو دیکھا اور ‘پہلے سے موصول شدہ حکامات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا’۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ واقعے کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کے فوراً تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

بعض ٹوئٹ میں واقعے کو بادشاہت کے خلاف بغاوت سے جوڑا گیا ہے۔