تربت سےایک شخص حراست بعد لاپتہ، دولاپتہ افراد بازیاب

150

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بالگتر سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتار-

تفصیلات کے مطابق بالگتر  نلی کے مقام سے  پاکستانی فورسز  نے منیر ولد فقیر محمد  نامی شخص کو گرفتار کر نے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جسکے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دریں اثناء تمپ سےپاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 2بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق 4 فروری 2018 کو تمپ بالیچہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کیئے جانے والے قاسم اور حنیف ولد فقیرمحمد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔