بمبور میں پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، یو بی اے

462

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بمبور کے علاقے ( میشانی آف ) کے مقام پہ آج بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورس کو گھیر ے میں لے کر دو بدو تین گھنٹے تک جھڑپ جاری رکھی جس میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے زخمی ہونے اور دس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، حملے کے بعد بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ یو بی اے کی پاکستانی فورسز کے ساتھ کل کی جھڑپ میں ایک غیر ملکی (چینی ) انجینیئر کی بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جسے پاکستانی فورسز اپنے ہمراہ بمبور میں تیل تلاش کرنے کی غرض سے لائے تھے جو جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔

پاکستان اور پاکستان کی کسی بھی قبضہ گیر شراکت دار کو بلوچ قوم کی سائل اور وسائل کو لُوٹنے کی قطعی اختیار نہیں ہے، آخری گولی اور آخری بلوچ فرزند تک بلوچستان کے سرزمین اور سائل وسائل کی دفاع میں بلوچستان کی آزادی تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔