امریکا کا پاکستان پر نئی سفارتی پابندی لگانے کا فیصلہ

274

امریکا نے  پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوں گی۔

پاکستانی سفارت کار  یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان میں امریکی سفارتی اہلکارکی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر دفترخارجہ نے امریکی سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔