افغان طالبان کے متعدد رہنما پاکستان سے گرفتار

633

اسلام آباد میں طالبان دور حکومت کے سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے طالبان کمانڈرز کو  افغان حکومت سے مذاکرات یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں سے طالبان کے کئی سربراہان کو  گرفتار  کیا گیا ہے۔

ملا عبدالسلام ضعیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کبھی بھی پاکستان یا ایران کی میزبانی میں افغان حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی خواہش ہے کہ امریکہ سے مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے طالبان کے فنانس کے ذمہ دار مولانا عبداصمد ثانی کو گرفتار کیا تھا جو کہ تاحال ان کی قید میں ہے ۔

مولانا عبدالصمد ثانی کی گرفتاری کے بعد بعض زرائع سے معلوم ہوا کہ طالبان کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے

یاد رہے کہ پچھلے دنوں جنوبی اور وسط ایشیا کے لئے امریکی نائب وزیرخارجہ کی مشیر آلیس ویلز نے کہا تھا کہ امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا اور طالبان کو بہترین موقع ہے کہ اشرف غنی کی حکومت سے مذاکرات کریں کیونکہ اشرف غنی نے طالبان کو سیاسی جماعت بنانے کی دعوت دی ہے۔