کوئٹہ: پشتوں رہنماؤں کے خلاف سٹی تھانے میں مقدمہ درج

181

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے پشتون رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون، خان زمان کاکڑ سمیت 20 افراد کے خلاف کوئٹہ میں بھی غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتون، خان زمان کاکڑ ، پشتونخوامیپ کے اراکین اسمبلی نواب ایاز جوگیزئی ، عبد الرحیم زیارتوال، اے این پی حاجی نظام الدین کاکڑ سمیت پی ٹی ایم و دوسرے جماعتوں کے 20سے زائد افراد کے خلاف سٹی تھانہ کوئٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں پی ٹی ایم و دوسرے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں پر گیارہ مارچ کو صادق شہید گراونڈ کوئٹہ میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام جلسے میں لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانےاور انتشار پھیلانے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل پشتون رہنماؤں پر ژوب و قلعہ سیف اللہ میں بھی ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔