کیچ سے دو لاپتہ بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

154

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ سے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق2 دسمبر 2017  کو کیچ کے علاقے سامی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد گذشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

علاقائی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے نام ملا شاہد ولد ہاشم اور ملا رازق ولد ہاشم ہیں-

مزید اطلاعات کے مطابق ابتک مذکورہ علاقے اور گردو نواح سے مزید سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں لیکن ابتک انکے بارے میں کوئی معلومات نہیں، علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد سیکیورٹی فورسز کے تحویل میں ہیں۔