واشک: سولیر سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئ

178

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشک کے علاقے سولیر سے لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو سات مارچ کو واشک کے علاقے سولیر سے فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا، لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت سات سالہ کریم ولد رضو اور دلبور ولد بہار کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں کئی افراد لاپتہ کئے جاچکے ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔