مشکے: صحافی سمیت دو لاپتہ افراد بازیاب

198

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میوارسے رواں ماہ پاکستانی  فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد لالا لطیف ولد جان محمد اور فتح ولد شاہ داد گزشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

واضع رہے کہ لطیف بلوچ ایک صحافی ہیں جن کو  پہلی مرتبہ 2016 کو فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا اور دسمبر 2017کو وہ بازیاب ہوگئے تھے، دوران حراست شدید تشدد کی وجہ سے وہ جسمانی اور ذہنی طورپر کافی مریض ہیں۔

یاد رہے کہ ان کی گمشدگی کے دوران ان کی ماں غم کی شدت سے وفات پاگئ تھی اور ان ک ایک بھائی راشد کو پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے قتل کیا گیا تھا۔

علاقائی زرائع کے مطابق لطیف بلوچ کے ساتھ بازیاب ہونے والاشخص ان کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتاہے ۔