متعدد ممالک میں جمہوری اقدار کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، بیرٹلز مان

147

ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جمہوریت اور مارکیٹ اکانومی کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔

بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا کہ ان دونوں شعبوں میں تنزلی گزشتہ بارہ برسوں کی اپنی اونچی ترین سطح پر ہے۔

جائزے کے مطابق ایسے حکمرانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جو نگرانی میں اضافے، اپنے اقتدار کو طوالت اور ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے نظاموں کی تشکیل میں لگے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی نا انصافی، بدعنوانی اور بد انتظامی کے خلاف مظاہروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس مقصد کے لیے بیرٹلز مان نے ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے 129 ممالک کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔