شارجہ سے آنے والا بلوچ نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ

367

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے واپس آتے ہوئے بلوچ نوجوان کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق داد محمد ولد عبدالعزیز  بلوچستان کے علاقے مند گواک کا رہائشی ہے جو رواں ماہ کی 21 تاریخ کو شارجہ سے کراچی آتے ہوئے ایئرپورٹ پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بارے میں تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خلیج و باہر ملکوں سے واپس آنے والے بلوچ کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوچکے ہیں جن کے خاندان والے اور سیاسی پارٹیاں اسطرح کے واقعات کی زمہ دار پاکستانی خفیہ اداروں کو ٹہراتے رہے ہیں۔