دالبندین: سی پیک انجنیئرز کے رہائش گاہ پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

275

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ دالبندین کے مطابق دالبندین کے علاقے کلی خدائے رحیم  میں واقع سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے انجنیئرز کے رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے.

نمائندے کے مطابق رہائش گاہ پر حملے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے.

نمائیندے کے مطابق مذکورہ انجنیئرز سی پیک سے منسلک ایک لنک روڈ پر کام کررہے تھے۔