حب: دو لاپتہ افراد بازیاب

204

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو شہری بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے-

تفصیلات کے مطابق 26 جنوری 2018 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے  دو بھائی گل داد ولد مراد اور چاکر ولد مراد سکنہ جمک گور کوپ گزشتہ رات بازیاب ہوکے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سےبلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماورائے عدالت گرفتاریوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے-