تمپ : ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

88

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ سے ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ-

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے پُل آباد میں فورسز نے صبح 5 بجے کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے-

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی پہچان ناصر ولد دلمراد سکنہ پُل آباد سے ہوئی ہے، جسے بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-