تربت: ایک شخص کی لاش بر آمد

159

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تربت کے علاقے سولانی گورکوپ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت میر ھنشو سکنہ سہرودی کے نام سے ہوئی ہے جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ مزکورہ شخص کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد اٹھا کر لے گئے تھے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مسلح افراد کون تھے اور اغوا کی وجہ کیا تھی