بلوچ ریپبلکن آرمی نے ڈنڈار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

859

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے سرمچاروں نے کل کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں آرمی کیمپ پر راکٹوں و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

 

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ حملے  کے رد عمل میں فورسز نے آج ڈنڈار میں عام بلوچوں کے گھروں کو نذر آتش کیا، جو فورسز کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلح  کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔